ریاض: سوڈان کی خودمختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔جنرل البرہان کے اعزاز میں ریاض کے ال یمامہ محل میں عشائیہ دیاگیا۔اس موقع پر انہوں نے شاہ سلمان کو ان کے حالیہ طبی معائنے اور صحت یابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ولی عہد کے ساتھ مختلف شعبوں میں سعودی تعلقات اور ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا۔