دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین بریانی فروخت، سونے سے سجا کر پیش کیا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق دبئی وہ واحد ایسا ملک ہے جہاں کھانے کیلئے سونے سے سجائی گئی بریانی، دنیا کی مہنگی ترین بریانی کے طور پر سامنے آگئی ہے، اس حیرت انگیز 23 قیراط سونے کی ڈش میں کشمیری بھیڑ کے سیخ کباب، پرانے دہلی کے میمنے کے ٹکڑے، راجپوت چکن کباب، مغلئی کوفتے اور ملائی چکن شامل ہیں جنہیں زعفران سے بنی بریانی پر ڈالا جاتا ہے اور اس کے ساتھ تمام اہم خوردنی بھرت وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔

جتنی اس میں لوزامات شامل ہیں اتنی ہی زیادہ اس کی قیمت بھی مقرر ہے، یہ انوکھی بریانی دبئی کے بمبئی بورو ریسٹورنٹ میں ایک ہزار درہم میں ملتی ہے جبکہ اس کو پینتالیس منٹ میں تیار کر کے پیش کیا جاتا ہے۔