Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

سونیا گاندھی کو چند یوم کیلئے دہلی سے منتقلی کا طبی مشورہ

سونیا گاندھی کو چند یوم کیلئے دہلی سے منتقلی کا طبی مشورہ

صدر کانگریس کی روانگی سے قبل تین پارٹی پیانلوں کی تشکیل
نئی دہلی : صدر کانگریس سونیا گاندھی کو چند یوم کیلئے دہلی سے باہر منتقل ہونے کا طبی مشورہ دیا گیا ہے تاکہ قومی دارالحکومت میں آلودگی سے بچا جاسکے ۔ سونیا گاندھی طویل عرصہ سے سینہ کے انفیکشن میں مبتلا ہے ۔ پارٹی ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ سونیا گاندھی چند روز کیلئے گوا یا چینائی کو منتقل ہوسکتی ہیں ۔ ان کے ہمراہ راہول گاندھی یا پرینکا گاندھی رہیں گے ۔ دریں اثناء صدر کانگریس نے 3 علحدہ پارٹی کمیٹیاں تشکیل دیئے جو معاشی امور ، امور خارجہ اور قومی سلامتی کے اُمور سے متعلق پالیسی مسائل پر غور و خوص کریں گے ۔ تینوں پیانلوں میں سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو شامل کیا گیا ۔ سونیا گاندھی نے پیانلوں میں بعض ناراض قائدین کو بھی جگہ دی ہے۔

Read More