• 425
    Shares

نئی دہلی: ملک کے سب سے اہم قرار دیئے جانے والے یو پی ایس سی کے سول سروسز امتحان کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس مرتبہ مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے کل 27 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، جن میں سے 7 خواتین شامل ہیں۔ امروہہ سے تعلق رکھنے والی صدف چودھری نے کمال کرتے ہوئے 23 واں مقام حاصل کیا ہے۔ صدف کے والد بینک منیجر ہیں اور وہ کچھ مہینے پہلے اتراکھنڈ کے روڑکی میں آباد ہو گئے ہیں۔

صدف کی کامیابی اس لیے بھی مثال بن گئی ہے کہ انہوں نے اس امتحان کے لئے کوئی کوچنگ نہیں لی اور گھر میں رہتے ہوئے ہی تمام تیاری کی۔ صدف اب انڈین فارن سروسز (آئی ایف ایس) میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

سول سروسز امتحان میں پاس ہونے والے 761 امیدواروں میں سے 27 امیدوار مسلمان ہیں۔ خیال رہے کہ اس سال سول سروسز امتحان پاس کرنے والے مسلم امیدواروں کی تعداد میں کمی آئی ہے، کیونکہ 2019 میں 44 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ صدف چودھری نے ملک بھر میں میں 23واں اور مسلم امیدواروں میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

یو پی ایس سی امتحان 2020 میں کامیاب مسلم امیدوار

  1. صدف چودھری، 23 واں مقام

  2. فیضان احمد، 58 واں مقام

  3. محمد منظر حسین انجم، 125 واں مقام

  4. شاہد احمد، 129 واں مقام

  5. محمد عاقب، 203 واں مقام

  6. شہناز، 217 واں مقام

  7. وسیم احمد بٹ، 225 واں مقام

  8. بشریٰ بانو، 234 واں مقام

  9. ریشما اے ایل، 256 واں مقام

  10. محمد حارث سمیر، 270 واں مقام

  11. التمش غازی، 282 واں مقام

  12. احمد حسن الزماں چودھری، 283 واں مقام

  13. سارہ اشرف، 316 واں مقام

  14. محب اللہ انصاری، 389 واں مقام

  15. زیبا خان، 423 واں مقام

  16. فیصل رضا، 447 واں مقام

  17. محمد یعقوب، 450 واں مقام

  18. محمد جاوید، 493 واں مقام

  19. الطاف محمد شیخ، 545 واں مقام

  20. خان عاصم کفایت خان، 558 واں مقام

  21. سید زاہد علی، 569 واں مقام

  22. شاکر احمد، 583 واں مقام

  23. محمد رسون، 589 واں مقام

  24. محمد شاہد، 597 واں مقام

  25. اقبال رسول ڈار، 611 واں مقام

  26. عامر بشیر، 625 واں مقام

  27. ماجد اقبال خان، 738 واں مقا

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔