باغبان ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے باغبان اچیور ایوارڈ کا اعلان

473

سولاپور(محمد مسلم کبیر)سولاپور باغبان ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے مختلف شعبوں میں،تعلیمی میدان میں جن طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے باغبان برادری میں اپنا ایک الگ مقام حاصل کیا ہے ان کی پذیرائی کے لیے”باغبان اچیور ایوارڈ” دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ بروز اتوار 14 اگست 2022 دوپہر 3 بجے ڈاکٹر نرمل کمار پھڑکولے آڈیٹوریم میں شہر قاضی مفتی سید امجد علی کے زیرِصدارت منعقد کیا گیا ہے۔بحیثیت مہمانان خصوصی عبدالعزیز باغبان صاحب( ریٹائرڈ اسٹنٹ کمشنر آف پولیس،ممبئی) اور محترمہ ویشالی کڈوکر صاحبہ(ڈپٹی کمشنر آف پولیس، سولاپور ) حاضر رہیں گے۔

امسال طب کے شعبے میں ڈاکٹرحنا کوثر باغبان، ڈاکٹر ثانیہ اے مناف خلیفہ،ڈاکٹر عبدالمجید عظیم باغبان،آرکیٹیکچر کےپوسٹ گریجویٹ عبدالرحمان عبدالقادر چودھری،اردو ادب میں پی۔ایچ۔ڈی سمیہ نذیر احمد باغبان،صباء غوث کلیانی، بی۔اے۔(اُردو) اور اقصی انجم ابراہیم باغبان نے بی۔ایس۔سی (جیولوجی)میں گولڈ میڈل لسٹ،سولاپور میونسپل کارپوریشن کے معلم صادق چاند پاشا باغبان جنھوں نے عصری تکنیک کے ذریعے طلبہ کی رہنمائی کی۔ فیصل اردو ہائی اسکول کے معلم امجد اللہ بخش باغبان اور حال ہی میں جے۔ای ای۔( JEE) امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے محمد زید محمد اقبال باغبان کے ساتھ تمام طلبہ اور اساتذہ کو ایچیورس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر منصور دلال اور سکریٹری ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے دو سالوں سے کرونا کی وجہ سے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے دسویں و بارہویں جماعت کے طلبہ کو انعامات نہیں دیے تھے ایسے طلبہ کو بھی اس پروگرام میں انعامات سے نوازا جائے گا۔