لاہور: پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی ہمشکل خاتون سوشل میڈیا پر چھا گئیں، ٹوئٹر صارفین کے مطابق گزشتہ ہفتے کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں نظر آنے والی خاتون کے چہرے میں شاداب خان سے ناقابلِ یقین حد سے مشابہت پائی گئی ۔ آئی سی سی ٹی 20 کا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیا اور آخری دو اوورز کے علاوہ میچ پر قومی کرکٹ ٹیم کی گرفت کسی نہ کسی حد تک مضبوط رہی تاہم آسٹریلین بلے باز میتھیو ویڈ نے آخری لمحات میں کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔

جمعرات کے روز کھیلے گئے میچ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ناقابلِ شکست ثابت ہونے والی پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 177 رنز کا ہدف دیا جسے مخالف ٹیم نے آخری اوور سے قبل پورا کر لیا۔

میچ کے دوران ایک خاتون تماشائی شاداب خان سے مشابہ نظر آئیں۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو شاداب خان اور تماشائی خاتون میں کوئی مماثلت نظر نہ آتی تاہم ٹویٹر استعمال کرنے والے بے شمار شائقینِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ خاتون کی آنکھوں اور ناک سمیت چہرے کے دیگر خدوخال بھی شاداب خان سے ملتے جلتے ہیں۔

کچھ ٹویٹر صارفین کو محسوس ہوا کہ شاداب خان اور تماشائی خاتون کے مابین ضرور کوئی نہ کوئی خون کا رشتہ ہے

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔