سوئگی بیگ اٹھائے برقعہ پوش خاتون کی تصویر وائرل : لیکن تصویر کے پیچھے کی حقیقت یہ ہے
برقعہ پوش خاتون کی پیٹھ پر سوئگی بیگ اٹھائے سڑک پر چہل قدمی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ تصویر حال ہی میں نیٹیزنز کے درمیان بحث کا موضوع بنی، جب کہ حقیقت اس تصویر سے بالکل مختلف ہے۔ سڑک پر چلنے والی خاتون کی شناخت رضوانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ لکھنؤ کے جگت نارائن روڈ پر جنتا نگری کالونی میں ایک کمرے کے مکان میں رہتی ہیں۔
رضوانہ نے بتایا کہ اس نے ڈسپوزایبل سامان کی ڈیلیوری کے لیے برانڈ نام کے ساتھ بیگ خریدا کیونکہ وہ جو بیگ پہلے استعمال کرتی تھی وہ پھٹ گیا جس کی وجہ سے اسے سوئگی بیگ سے تبدیل کرنا پڑا۔
رضوانہ نے اے این آئی کو بتایا، "میں ڈسپوزایبل کٹلری بیچتی ہوں، گھر گھر جا کر اور مقامی دکانوں کا دورہ کرتی ہوں۔ میں سامان ایک بیگ میں لے جاتی تھی جو خراب ہوگیا تھا۔ پھر میں نے یہ ‘Swiggy’ بیگ 50 روپے میں خریدا لیا۔
द मूकनायक टीम ने उस महिला को खोज निकाला जिसकी बुर्के में कंधे पर Swiggy का बैग लिए पैदल चलते हुए फोटो सोशल मीडिया पर खूब वायरल हुई थी। इस वीडियो में जानिए महिला के जीवन की क्या है सच्चाई!
स्टोरी- @Satyamooknayak
वीडियो लिंक- https://t.co/MojNIkQihhhttps://t.co/LKs7tLesqw pic.twitter.com/ffE8FGSVbD
— The Mooknayak (@The_Mooknayak) January 15, 2023
انھوں نے مزید کہا، "میں نے حال ہی میں اپنی چھوٹی بیٹی کو ایک اسکول میں داخل کروایا ہے اور اگلے سال میرے بیٹے کو داخلہ دلواؤں گی۔ ڈیلیوری کے کام کے ساتھ ساتھ، میں زیادہ کمانے کے لیے گھریلو ملازمہ کے طور پر بھی کام کرتی ہوں۔ میں تقریباً 6- 7 کلومیٹر، کا چکر لگاتی ہوں لیکن دن کے اختتام پر میری کل بچت صرف 60-70 روپے ہی ہوتی ہے۔”
رضوانہ کا شوہر، جس سے اس نے 23 سال قبل شادی کی تھی، تین سال قبل اسے اور ان کے بچوں کو چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ وہ رکشہ ڈرائیور تھا۔ رضوانہ کے چار بچے ہیں اور دو سال قبل اس نے اپنی بڑی بیٹی کی شادی کروادی تھی۔