سنیپ چیٹ کی دو سعودی خواتین مشاہیر کو چار لاکھ ریال جرمانہ

0 15

ریاض : سعودی عرب میں آڈیو ویڑول میڈیا اتھارٹی نے میڈیا مواد کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر دو سنیپ چیٹرزخواتین کو 400,000 ریال کا جرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں سعودی خواتین مشہور سنیپ چیٹرز ہیں اور انہوں نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں ایک دوسرے ملک کی توہین کی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ دو خواتین شہریوں نے میڈیا مواد کے کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے ایک ویڈیو نشر کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایک دوسرے ملک کے سیاحتی دورے کے دوران اس ملک کی مبینہ طور پر توہین کی تھی جس پر سوشل میڈیا پران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔آڈیو ویڑول میڈیا اتھارٹی نے عوام سے میڈیا کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے پر زور دیا ہے۔