نوجوانوں میں مقبول عام تصاویر شیئر کرنے والی ایپ سنیپ چیٹ نے اب اپنے صارفین کے لیے ایک اور منفرد اور دلچسپ فلٹر متعارف کروایا، جسے دیکھتے ہی اداکار، سیاست دان اور باقی سب لوگ بھی اس سے محضوظ ہونے لگے۔

سنیپ چیٹ نا می اس ایپ نے ماضی میں فیشل ریکگنیشن فیچر کے ذریعے کتے اور بلیوں کے فلٹرز بھی دئیے جو لوگوںمیں بہت مقبول بھی ہوئے بلکہ سوشل میڈیا پر کئی فلٹرز میں تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کیں۔

کسی نے اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ چہرہ بدل کر اسےسوشل میڈیا پر شئیر کر دیا تو کسی نے اپنے بچپن کی جھلک دیکھنے کے لیے سنیپ چیٹ بے بی فلٹر کا استعمال کیا۔

کرکٹ کے متوالوں نےکھلا ڑیوں کو بھی نہ چھوڑا ور یہ فلٹر لگا کر انکا بچپن یاد کروا دیا۔

ٹوئیٹر پر ویرات کوہلی نے پرتیو کے بچپن کی تصویر دیکھ کر کہا کہ وہ ہمیشہ ایسے ہی جوان رہیں گئے

اکثر سوشل میڈیا صارفین نے تمام ہیروز کو سنیپ چیٹ بےبی فلٹر سے چھوٹے بچے جیسا بنا دیا۔

چرس نامی ٹوئیٹر صارف نے سنیپ چیٹ بے بی فلٹر سے لی گئی تصویر شئیر کرتے ہو ئے کہا کہ یہ لیجیئے داڑھی والا بچہ ۔

مشہورپاکستانی اداکار فواد کا بچپن کیسا ہو گا کو ئی نہیں جانتا مگر سنیپ چیٹ نے انکے مداحوں کو انکے معصوم بجپن کی یاد دلا دی۔

جاسرہ علی -اردو نیوز، اسلام آباد