سنگھرش کی جانب سے انوکھا قدم بچوں کی تحریری اسپیڈ بڑھانے کے لی ے امتحان شہر کی 9 اسکولوں سے 8 سو طلبا نے کی شرکت لاک ڈاون کے سبب انک ی تحریر سست ہوگئی تھی : رتا اوہاڈ

0 2

سنگھرش کی جانب سے انوکھا قدم
بچوں کی تحریری اسپیڈ بڑھانے کے لیے امتحان شہر کی 9 اسکولوں سے 8 سو طلبا نے کی شرکت
لاک ڈاون کے سبب انکی تحریر سست ہوگئی تھی : رتا اوہاڈ
تھانے (آفتاب شیخ)
کورونا اور لاک ڈاون کا منفی اثر معیشت کے علاوہ تعیلم و طلباپر بھی زبردست ہوا ہے جس میں دو سال تک گھر بیٹھنے سے طلباء کی تحریری اسپیڈ، ایکٹیویٹیز و ذہانت ،یاد داشت کمزور ہوئی ہیں اس لیےممبرا کی سماجی تنظیم سنگھرش سنگٹھنا نے بالخصوص ایس ایس سی کے طلباء کے لیے ایک تحریری امتحان کا مقابلہ منعقد کیا جس میں شہر بھر سے ساڑھے8سو طلبا نے شرکت کی اور سارے پرچے دیے ۔واضح ہو کہ تین ماہ بعد ایس ایس سی کا امتحان متوقع ہے ۔