• 425
    Shares

ناندیڑ:14 ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)حالیہ دنوں حکومت مہاراشٹر نے اعلان کیاتھا کہ ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات اب کثیررکنی پربھاگ کے بجائے سنگل وارڈ پر منعقد کئے جائیںگے اور اس ضمن میں ریاستی الیکشن نے متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں کو وارڈ کی تشکیل کی ہدایت بھی جاری کردی ہے ۔ ناندیڑسمیت ریاست کے بیشتر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات آئندہ سال ہونے جارہے ہیں ۔

مہاراشٹراسٹیٹ الیکشن کمیشن نے 25اگست کو ایک احکام جاری کیاتھا جس کے مطابق اب ریاست کے میونسپل کارپوریشن کے وارڈز کثیررکنی ارکان کے بجائے ایک رکنی ہوں گے ۔ اس کے مطابق اب ناندیڑ واگھالہ شہرمیونسپل کارپوریشن کے 2022ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں وارڈس ایک رکنی(سنگل وارڈ) ہوںگے ۔ ریاستی حکومت نے سال 2019ءکے مہاراشٹر ایکٹ نمبر36میں 31ڈسمبر2019ءکو ترمیم کی تھی ۔

جس کے مطابق اب ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشنوں میں کثیررکنی زون (پربھاگ) کے بجائے ایک رکنی وارڈ سسٹم نافذ کیاجائے گا۔ جیسے ہی الیکشن کمیشن کا یہ حکمنامہ جاری ہواریاست کے بیشتر میونسپل کارپوریشنوںمیںبرسراقتدار جماعتوں کے کارپوریٹرس نے ناراضگی کااظہار کیاتھا اورا س ضمن میں اپنی پارٹی کے اعلیٰ قایدین کے ساتھ اعتراض ظاہرکرتے ہوئے اصرار کیاہے کہ سنگل وارڈ کے بجائے کثیر رکنی وارڈ ہی رکھے جائیںگے ۔ان کا کہنا یہ بھی تھا کہ سنگل وارڈ کی وجہہ سے برسراقتدار پارٹیوںکو آئندہ انتخابات میں نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ایک رکنی وارڈ رہنے پر بڑی تعدادمیں نئے نئے افراد انتخابی میدان میں اُترجاتے ہیں جس کا نقصان انھیں پہنچ سکتا ہے اورایسے میں اقتدار سے ہاتھ دھونا بھی پڑسکتا ہے۔

اب ایسی اطلاع ملی رہے کہ ریاست کی زمرہ ”D“ کی میونسپل کارپوریشنوں کوسنگل وارڈ کے بجائے کثیررکنی پربھاگ میںتبدیل پر غوروخوص کیاجارہاہے ۔اس ضمن میں جلد ہی ریاستی کابینہ کے اجلاس میں تجویز پیش کی جاسکتی ہے ۔زمرہ”D“ کی میونسپل کارپوریشن میں ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن بھی شامل ہے ۔

اس ضمن میں جلد ہی کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا کیونکہ ریاستی الیکشن کمیشن نے تمام میونسپل کارپوریشنوں کو سنگل وار ڈ کے بجائے وارڈوں کی تشکیل کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔جس کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔اگر سنگل وارڈ کے بجائے دوبارہ کثیر رکنی پربھاگ کی طرز پرانتخابات کروانے کافیصلہ ہوجاتا ہے توپھر نئے سیاسی لیڈران کوانتخابی میدان میںاترنے سے پہلے کافی غوروفکر کرنا پڑے گا۔ویسے ابھی تک وارڈوں میں نئے بالخصوص نوجوان ورکرس نے سنگل وارڈکومدنظررکھتے ہوئے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیںاور وہ دعا کررہے ہیں کہ سنگل وارڈ سسٹم کے تحت ہی انتخابات لئے جائیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔