راج بھون میں سنکرانتی تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ گورنر ٹی سوندرا راجن نے راج بھون عملہ کے ساتھ جشن میں شرکت کی ۔ گورنر نے روایتی پکوان سے تواضع کی ۔ جشن میں گورنر نے راج بھون کے عملہ کے ارکان خاندان کے ساتھ وقت گذارا ۔ گورنر نے سنکرانتی کوماحولیاتی تہوار قرار دیا اور اس موقع پر گورنر نے پرپتنگ بھی اڑائی ۔ جس پر کورونا ویکسین سے متعلق پیغامات تحریر تھے ۔ اس کے علاوہ پتنگوں پر تلنگانہ کی ثقافت کے نقوش بھی پیش کئے گئے ۔ گورنر نے کہا کہ 16 جنوری سے کورونا ٹیکہ پہلے فرنٹ لائن واریرس کو دیا جائے گا ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں