سنجے پانڈے ممبئی کے نئے پولیس کمشنر مقرر، ہیمنت ناگرالے کی جگہ لیں گے

0 5

ممبئی،28،فروری(یواین آئی) مشہور آئی پی ایس افسر سنجے پانڈے ممبئی کے نئے پولیس کمشنر ہوں گے،مہاراشٹر حکومت کے ایک بیان میں کہاکہ سنجے پانڈے کو ممبئی کا نیا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
مہاراشٹر حکومت نے سنجے پانڈے کو ممبئی کا نیا پولیس کمشنر مقرر کیا ہے۔ فی الحال ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے پیر کو یہ اطلاع دی ہے۔

سنجے پانڈے ممبئی پولیس کے موجودہ کمشنر ہیمنت ناگرالے کی جگہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق سنجے پانڈے نے ممبئی پولیس کمشنر کا چارج سنبھال لیا ہے۔
واضح رہے کہ سنجے پانڈے 1986 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ مارچ 2021 میں، پانڈے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھا،وہ اپنے تبادلے سےناراض ہو گئے اور چھٹی پر چلے گئے۔ سنجے پانڈے، جو مہاراشٹر اسٹیٹ سیکورٹی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، نے مہاراشٹر کے ڈی جی پی کا چارج بھی سنبھالا۔ تاہم، آئی پی ایس رجنیش سیٹھ کو مہاراشٹر پولس کے ڈی جی پی کے طور پر مقرر کیے جانے کے بعد انہیں چارج سے واپس لے لیا گیا تھا۔

آئی آئی ٹی کانپور سے فارغ 1986 بیچ کے آئی پی ایس افسر، سنجے پانڈے 1992-93 کے فسادات کے دوران ڈی سی پی تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اس دوران انہوں نے بہت کم وقت میں حالات پر قابو پالیا تھا۔انہوں نے دھاراوی اور ماہم میں قابل ستائش کارروائی کی اور فسادیوں سے سختی سے نمٹے تھے۔ اس کے بعد وہ نارکوٹکس اور اکنامکس آفینز ونگ میں بھی رہ چکے ہیں۔ مہاراشٹر میں، انہوں نے اے سی پی پونے کے طور پر کام شروع کیاتھااور اس کے بعد پانڈے ممبئی میں ڈی سی پی رینک کے افسر بن گئے۔انہوں نے گزشتہ تین دہائیوں میں اپنے فرض کی بھرپور ادائیگی کی ہے۔