سنجے بیانی کی جائیداد کو لے کر ایک نیا تنازعہ,نامعلوم خاتون نے حق وارثت کادعویٰ کیا

0 11

ناندیڑ:18جون ( ورقِ تازہ نیوز) تعمیراتی بلڈر سنجے بیانی کے قتل کے بعد ان کے خاندان میں اب جائیداد کو لے کر ایک اور تنازعہ سامنے آیا ہے۔ سنجے بیانی کی بیوی انیتا بیانی نے جائیداد میں وارث ہونے کا دعویٰ کرنے کے بعد اب مزید ایک اور خاتون نے جائیداد میں حق کا دعویٰ کیا ہے۔ خاتون کے مطابق ”میں اور میری چار سالہ لڑکی سنجے بیانی کی جائیداد میں وارث دار ہیں۔“ بیانی کی جائیداد میں دعویٰ کرنے والی خاتون نے عدالت میں عرض داخل کی ہے۔

جمعہ کو اس معاملہ پر سنوائی ہوگی۔ تاہم اس خاتون کے وکیل نے کاغذات جمع کرنے کے لیے عدالت سے وقت طلب کیا ہے۔ اس لیے اس معاملہ کی سنوائی عدالت میں 24 جون کو ہوگی۔ واضح رہے کہ سنجے بیانی کا قتل 5اپریل کو ان کے رہائشی مکان کے روبرو دو نامعلوم حملہ آوروں نے پستول سے گولیاں مار کر کیا تھا۔ اس قتل کے بعد ناندیڑ ضلع میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ سنجے بیانی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ سنجے بیانی کے قتل کے معاملہ میں اب تک جملہ 12 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ تاہم گولیاں چلانے والے ملزمین اب بھی فرار ہیں۔