نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستانی فلسفے کی ویشنو روایت کی ترغیب دینے اور سماج مصلح سنت رامانجا چاریہ جی کو ان کے یوم پیائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔اتوار کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں، مسٹر نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے بھکتی کی ایک نئی روایت شروع کی جس میں لبرل روحانیت کی روایت کا راستہ دکھایا گیا ہے ۔نائب صدر نے کہا ‘‘میں شری رامانجاچاریہ جی کے روحانی فلسفے کے لئے عاجزانہ دعا گو ہوں۔ انہوں نے جس بھکتی روایت کی شروعات کی تھی اس میں سوامی رامانند اور ان کے شاگرد سنت کبیر جیسی متعدد شخصیات نے ذات پات سے بالاتر ہو کر دنیا کو فلاح اور روحانیت کا راستہ دکھایا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں