سنت ابراہیمی کو زندہ کرنے کی نیت سے لنگسگور کے گورگنٹا مقام پر نورانی کمیٹی نے منعقد کیا مفت ختنہ کیمپ، دو سو بچوں نے کیمپ سے اٹھایا فائدہ

ختنہ ان امور میں سے ہے جنہیں نبی کریمﷺ نے فطرت سے قرار دیا ہے ۔ وہ امور جنہیں بنیادی فطرت سے قرار دیا جاسکتا ہے۔ ایک تو وہ ہیں جن کا تعلق دل سے ہے۔ وہ ایمان و یقین ہے۔ وہ ایمان ہے جس سے دل کے اند ر تزکیہ وصفائی پیدا ہویا وہ صفات جن کے ذریعے انسان کےقلب و ذہن میں طہارت و پاکیزگی پیداہو۔ انہیں فطرت ایمانی سے قرار دیا جاسکتا ہے ۔ مگر جسمانی فطرت یا وہ امور جن کا تعلق ظاہر و بدن سے ہے جیسا کہ حضرت عمار بن یاسرؓ راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:من الفطرة المضمضة والاستنشاق و قص الشارب والسواک وتقلیم الاظافر و نتف الابط والا ستمداد والافتتان ۔‘‘ یعنی فطرت میں سےجوکام ہیں ان میں کلی کرنا ’ناک صاف کرنا’مونچھوں کا کاٹنا ’ناخن کاٹنا ’بغل کےبالوں کو صاف کرنا’زیرناف بالوں کا صاف کرنا اور ختنہ کرنا۔’’ختنہ مسلمانوں کے لئے ضروری ہے ۔یہ عام سنتوں کی طرح نہیں ہے کیوں کہ حضوراکرمﷺ نے اس کا حکم دیا اور اسے فطرت میں سے قرار دیا او راسےاسلام کا شعار بھی قرار دیا جاسکتا ہے اور مردوں کے لئے خاص طورپر یہ بہت اہم ہے۔ ویسے پیدائش کے کچھ دنوں کے بعد ختنہ کرنا افضل ہے ایک تواس کا تکلیف کا زیادہ احساس نہیں ہوتا ’دوسرا بڑا یا بالغ آدمی ختنہ کرنے یا ذکر سے بعض اوقات تھوڑی سے شرم بھی محسوس کرتا ہے اسلئے بچپن میں کرنا ہی اچھا ہے۔ ہاں جو شخص نیا مسلمان ہوا ہو وہ جس عمر میں اسلام لایا اسی عمر میں اس کا ختنہ ہوگا۔

مگر آج مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اس کام کو انجام نہیں دیتے, جبکہ اسکے سائنڈی فوائد بھی ہیں, اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کرناٹک کے لنگسگور کے گورگنٹا نامی مقام پر آج نورانی کمیٹی کی جانب سے مفت ختنہ کیمپ سرکاری اسکول گورگنٹا میں منعقد کیا گیا تھا جس میں نورانی کمیٹی کے ذمہ داران اور گرام پنچایت ممبران کے علاوہ علاقہ کے ذمہ داران وغیرہ نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے اس کیمپ کے انعقاد کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ نورانی کمیٹی فلاحی اور سماجی کاموں میں ہمیشہ آگے رہتی ہے اور آج کا یہ مفت ختنہ کیمپ بھی اسی کی ایک کڑی ہے اور امید ظاہر کی کہ وقتاً فوقتاً کمیٹی کی جانب سے مختلف سماجی اور فلاحی پروگرام منعقد کئے جاتے رہیں۔ جناب ماسٹر سلیم صاحب نے فکروخبر کو بتایا کہ اس کیمپ سے تقریباً دو سو بچوں نے فائدہ اٹھایا۔ بچوں کے والدین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نورانی کا کمیٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کمیٹی کے ذمہ داران اور ممبران کو ڈھیر ساری دعاؤں سے بھی نوازا۔ پروگرام راجہ سومناتھ نائک کی صدارت میں منعقد ہوا، ان کے علاوہ راجہ سرینواس نائک، جناب الحاج لعل احمد صاحب، ہٹی ضلع پنچایت ممبر امجد حسین صاحب، جناب آصف علی، شیخ کمال پاشا، محبوب، سلیم، محمد علی، آشق وکیل،گرام پنچایت ممبر اسماعیل، گرام پنچایت ممبر بابو صاحب اور نورانی کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔

(فکروخبر کے شکریہ کے ساتھ)

Leave a comment