Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

سنبت پاترا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

sambitپریاگ راج:14اگست(یواین آئی) کانگریس کے ترجمان راجیو تیاگی کی ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل پر ڈبیٹ کے بعد اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی موت کے لئے کانگریس کی مقامی اکائی نے بھاتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)ترجمان سنبت پاترا کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے بی جے پی ترجمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


کانگریس کے مقامی کارکنوں نے جمعہ کو یہاں اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی) کو خط لکھ کر بی جے پی ترجمان سنبت پاترا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے۔پریاگ راج کے کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری حسیب احمد نے ڈی جی پی کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ 12اگست کی شام ایک پرائیویٹ نیوز چینل پر کانگریس کے قومی ترجمان راجیو تیاگی اور بی جے پی ترجمان سنبت پاترا کی سیاسی نظریات کے سلسلے میں تلخ بحث ہوئی تھی۔
مسٹر احمدنے لکھا ہے کہ بحث کے دوران بی جے پی ترجمان نے مسٹر تیاگی پر قابل اعتراض و ناموزوں تبصرہ کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات عائد کئے تھے۔ مسٹر پاترا کانگریس ترجمان پر لگاتار بے بنیاد الزامات عائد کرتے رہے جس سے دلبرداشتہ ہوکر ان کا حرکت قلب بند ہوگیا اور کچھ دیر بعد ان کی موت ہوگئی۔
انہوں نے ڈی جی پی سے اپنے خط میں درخواست کی ہے کہ بی جے پی ترجمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے انہیں فورا گرفتار کیا جائے۔