Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

سمندر سے واپس آنے والے 500 مچھیرے انتہائی پراسرار بیماری میں مبتلا، سب کو قرنطینہ کردیا گیا

مغربی افریقہ کے ملک سینیگال میں سمندر سے واپس آنے والے 500سے زائد ماہی گیر جلد کی انتہائی پراسرار بیماری میں مبتلا ہو گئے جنہیں انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے . ڈیلی سٹار کے مطابق یہ لوگ کھلے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے جہاں سے انہیں یہ جلدی انفیکشس کنڈیشن لاحق ہوئی . اس پراسرار بیماری میں بعض کے چہرے پر زخم ہو گئے اور بعض کے پوشیدہ اعضاءپر.

رپورٹ کے مطابق ان ماہی گیروں کو دارالحکومت ڈیکر میں قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے.ڈاکٹر تاحال یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ ان ماہی گیروں کو یہ بیماری کس طرح لاحق ہوئی. حکومت کی طرف سے بھی اس پراسرار بیماری کے کیسز کی تصدیق کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں. ایک سینئر حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم اس بیماری کی شناخت کے لیے بھی تیزی سے کام کر رہے ہیں اور جلد معلوم کر لیں گے کہ آخر یہ کیا ہے.