آئی وائی ایف طلباء تنظیم نے تعطیلات کو کارگر بنانے اور طلباء میں تاریخ اسلامی سے واقفیت، سیرت رسول سے شغف،بنیادی عقائد، توحید، آخرت رسالتﷺ ،مسلم سلاطین، نیز مسلم سائنسدانوں کے کارناموں سے واقف کرانے کے لیے اپنی ذیلی بچوں کی تنظیم "کاروان عقاب،، کے مہاراشٹر بھر میں سمر اسلامک کلاسیس کا انعقاد کیا جس میں ذہنی و جسمانی تربیت کا بھی خیال رکھا گیا،اسی طرح ناندیڑ برانچ کے سمر اسلامک کلاسیس کے اختتام پر بچوں کو چاکور کے پارک پکنک کے لیے لے جایا گیا،جس میں دیگلور ناکھہ اور پیر برہان کے بچے شامل تھے