سماجوادی پارٹی خواتین سیل ممبرا کلوا حلقہ کی نور احمدی چودھری صدر نامزد
سماجوادی پارٹی خواتین سیل ممبرا کلوا حلقہ کی نور احمدی چودھری صدر نامزدتھانے (آفتاب شیخ)
رکن اسمبلی و سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر صدر ابو عاصم اعظمی کے حکم اور عادل خان اعظمی ,کلیم جامعی, عبدالمنان شیخ کی ایماءپر ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ خواتین سیل کی صدر نور احمدی چودھری کو نامزد کیا گیا۔ نور احمدی اس سے قبل شریفہ روڈ حلقہ کی وارڈ صدر تھی اب انھیں اسمبلی حلقہ کا صدر بنا ئے جانے پر سماجوادی پارٹی ممبرا کلوا کارکنان نے انھیں مبارکباد پیش کی۔ ان سے قبل اس عہدہ پر زیبا پھالکے تھیں ۔ اس طرح آنے والے مونسپل انتخاب کو دیکھتے ہوئے پارٹی میں زبردست رد وبدل اور ہلچل دیکھی جارہی ہے کارپوریشن انتخاب پوری طاقت کے ساتھ لڑنے کی سماجوادی پارٹی تیاری کر رہی ہے ۔