Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

سلمان نے فلم میں نے پیار کیا کا سین ری کریٹ کیا

IMG_20190630_195052.JPG

ممبئی 13 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی سپر ہٹ فلم ’میں نے پیار کیا ‘ کا ایک سین ری کریٹ کیا ہے۔سلمان خان ان دنوں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے کنبہ سے دور پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس مین پھنسے ہوئے ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔سلمان ہر روز نئے نئے ویڈیو زشیئر کر کے اپنے مداحوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے آگاہ کر رہے ہیں اور گھر پر ہی رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

سلمان نے ایک نیا ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی مشہور فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے منظر کو ایک نئے انداز میں ری کریٹ کیا ہےجس میں سلمان نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ اگر کورونا کے درمیان ’میں نے پیار کیا‘ فلم ریلیز ہوتی تو وہ کیا کرتے۔سلمان نے فلم کا ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے پہلے اور موجودہ ماحول کے درمیان فرق سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے سوشل ڈسٹینسنگ کا مشورہ دیا ہے۔

سلمان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عنوان لکھا ’’اگر فلم ’میں نے پیار کیا‘ اس وقت ریلیز ہوتی تو ہیپی ایسٹر صحت مند