سلمان خان کے والد نامور اسکرین رائٹر سلیم خان نے بیٹے کی فلم ’رادھے‘ کو ناکام قرار دے دیا۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سلیم خان نے کہا کہ دبنگ تھری سے پہلے یہ فلم ایک علیحدہ فلم ہے جبکہ ’بجرنگی بھائی جان‘ ایک علیحدہ فلم تھی۔

انھوں نے کہا کہ رادھے اچھی فلم نہیں ہے، لیکن کمرشل سنیما کی یہ ذمہ داری ہے اس کی وجہ سے فلم سے جڑے لوگ پیسے بناسکیں۔سلیم خان کا کہنا تھا کہ سنیما لائف سائیکل اسی سے چلتی ہے اور اسی کی بنیاد پر سلمان خان نے پرفارمنس دی۔ساتھ میں انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم کے اسٹیک ہولڈرز کو اس میں نقصان نہیں ہوا۔