سلمان خان کو ہلاک کرنے کی سپاری انمول بشنوئی کودی گئی

نئی دہلی: اسپیشل سل کے اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جرائم پیشہ سرغنہ لارنس بشنوئی نے بالی ووڈ سوپراسٹارسلمان خان کو ہلاک کرنے کی سپاری (ٹھیکہ) اپنے بھائی اور ساتھی جرائم پیشہ انمول بشنوئی کو دیا ہے۔لارینس بشنوئی نے سلمان خان کو ہلاک کرنے کی تین کوششیں کی تھیں جوناکام رہیں۔

جرائم پیشہ سمپت نہرا‘دیپک اور ٹینو اپنے مشن میں ناکام رہے۔ بعدازاں لارینس بشنوئی نے یہ کام اپنے بھائی انمول کو دینے کا فیصلہ کیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ لارینس گینگ نے ترکی کے بنے زگناپستولوں کے بجائے جرمنی کے بنے PS30 پستول استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ہ پستول 8 تا10لاکھ روپئے میں خریدے گئے ہیں۔

لارینس گینگ کو یہ ہتھیار اپنے غیرملکی ساتھیوں سے مل رہے ہیں۔ امریکہ میں رہنے والے رنجیت دوپلا کا لارینس بشنوئی گینگ کے ارکان سے ربط ضبط ہے۔وہ سابق میں پنجاب کا جرائم پیشہ سرغنہ تھا جو امریکہ فرارہوگیاتھا۔ وہ اب بین الاقوامی اسلحہ ڈیلر ہے۔