سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی

0 35

ممبئی:19نومبر ۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے اترپردیش کے پریاگ راج سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ فی الحال اس شخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس آج ملزم کو عدالت میں پیش کرےگی۔پولیس کے مطابق سلمان خان کے پی اے نے ممبئی پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ ایک شخص نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ شخص نے کام نہ دینے پر فون پر ہی ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد سے ممبئی پولیس مسلسل اس شخص کو پکڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔