Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی

IMG_20190630_195052.JPG

جودھپور۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ دھمکی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔ اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔ حالانکہ، چونکانے والی بات یہ رہی کہ ملزم کو پولیس نے گاڑی چوری کرتے ہوئے پکڑا تب انکشاف ہوا کہ یہ وہی ہے جس نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ ملزم کی شناخت جیکی بشنوئی کے طور پر ہوئی ہے۔

ملزم جیکی بشنوئی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ ڈالی تھی۔ اس میں اس نے سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے اس کے گناہوں کے لئے عدالت کیا سزا دے گی، میں اس کی جان لے لوں گا، اس کو سزا میں دوں گا۔ جیکی نے جیسے یہ پوسٹ ڈالی سوشل میڈیا پر یہ وائرل ہو گئی۔ یہ پوسٹ اس نے کالا ہرن شکار معاملہ کو لے کر ڈالی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے تشہیر کے لئے یہ پوسٹ ڈالی تھی.