سلمان خان نے کپورفیملی کے ان دوافراد کا گھر میں داخلہ بند کردیا

ممبئی۔14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ان دنوں جہاں ایک طرف بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ کا رشتہ موضوع بحث ہے وہیں دوسری طرف ارجن کپور کیلئے سلمان خان کی طرف سے کچھ اچھے اشارے ملتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان نے نہ صرف ارجن کپور بلکہ بونی کپور کے خلاف بھی ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ سلمان خان نے ارجن کپور اور ان کے والد بونی کپور کو اپنے گھر پر آنے پر پابندی لگادی ہے۔ جب سے ملائیکہ اور ارجن کپور کے درمیان بڑھتی نزدیکیوں کی خبریں عام ہوئی ہیں ، تب سے سلمان اور ارجن کے رشتے میں تلخی آنی شروع ہوگئی ہے۔ وہیں اب ایسی خبریں بھی آرہی ہیں کہ سلمان خان نے بونی کپور کی وانٹیڈ 2 اور نو انٹری میں انٹری کو بھی کسی وجہ کے بغیر ہی چھوڑ دیا ہے۔ ارجن سلمان خان کی بہن کو بھی ڈیٹ کرچکے ہیں۔ ارپتا سے قطع تعلقی کے بعد سلمان کے بھائی ارباز کی سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑہ سے ان کی دوستی بڑھنے لگی۔ سوشل میڈیا پر اکثر دونوں کی ایک ساتھ تصویریں بھی کافی زیادہ وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔

Leave a comment