سلمان خان اور عامر خان نے مسکان خان کو دس کروڑ روپئے دیئے ؟حقیقت کیا ہے جانئیے

0 106

ممبئی:کرناٹک کے اسکول کالجوں میں حجاب کو لے کر تنازع ملک بھر میں موضوع بحث بن گیا ہے ۔ ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف جمعہ کو سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ۔ عبوری حکم کو مسلم لڑکیوں کے ساتھ بھیدبھاو بتاتے ہوئے اس پر فورا روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس پر چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی بینچ نے فورا سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کو سیاسی اور مذہبی نہیں بنانا چاہئے ۔

مقامی ایشو کو قومی مت بنائیں ۔ یہ تو رہی کورٹ کی بات، لیکن سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اسٹارس عامر خان اور سلمان خان کو لے کر ایک دعوی کیا جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ان پوسٹ کا سچ کیا ہے ، یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔

سلمان اور عامر کو لے کر پوسٹ کا کیا ہے سچ؟

حجاب تنازع معاملہ میں مسکان خان نام کی لڑکی کا ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا ۔ ویڈیو میں لڑکی کالج میں حجاب پہن کر اللہ اکبر کا نعرہ لگاتی نظر آرہی ہے ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ لوگوں نے مسکان کی حمایت میں ہمت کی تعریف کی تو کچھ نے کالج میں حجاب پہن کر آنے کیلئے تنقید کی ۔ اسی درمیان سوشل میڈیا پر ایسے پوسٹ نظر آئے ، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹارس عامر خان اور سلمان خن ، ترکی سرکار کے ساتھ پانچ کروڑ روپے مسکان خان کو دیں گے ۔

عامر ۔ سلمان کو لے کر وائرل پوسٹ فرضی ہے

آپ کو بتادیں کہ اس طرح کی سبھی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ ان کا سچائی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ KoiMoi کی رپورٹ کے مطابق ‘فیکٹلی’ نے اپنی ریسرچ میں دعوی کیا ہے کہ مسکان خان کو لے کر ترکی سرکار نے ایسا کوئی بھی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا ہے ، جس میں انعام دینے کی بات ہے ۔ نہ ہی ان کی ویب سائٹ پر ایسی کوئی ریلیز جاری ہوئی ہے ۔ وہیں عامر خان اور سلمان خان نے تو اب تک حجاب تنازع پر کسی طرح کا بیان بھی نہیں دیا ہے ، ایسے میں تو واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی خبریں فرضی ہیں ۔( بہ شکریہ نیوز 18 اُردو)