مسقط : عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کے جانشین ان کے بڑے فرزند ذی یزان ہوں گے۔ یہ تبدیلی نئے قانون کے مطابق ہوگی جسے گذشتہ روز منظرعام پر لایا گیا۔ اس قانون میں ولیعہد کے نئے منصب کی تشکیل کی گنجائش بھی ہے۔ نیز حکمران کی جانشین بڑے فرزند کو ملا کرے گی۔ ہیثم بن طارق نے پیر کو دستوری تبدیلی کے منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔ ان کے پیشرو سلطان قابوس کے انتقال کے ایک سال بعد یہ تبدیلی کی گئی ہے۔

Hi…. I am Naqui Shadab Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra. Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use Facebook button to follow me.