سعودی کی سفری پابندی میں توسیع ، سرحدیں 17مئی تک بند

ریاض : سعودی عرب نے سفری پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے مملکت کی سرحد وں کو 31 مارچ کو کھولنے کی بجائے تاریخ آگے بڑھاکر 17مئی کردیا ۔ حکام نے بتایا کہ تاریخ میں تو سیع کووڈ ویکسین کی عاجلانہ عدم دستیابی کی وجہ سے کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سعودی حکومت نے ملک کی زمینی ، بحری اور فضائی سرحدوں کو مارچ کے اواخر تک کھولنے کی بات کہی تھی کیونکہ حالیہ دنوں میں کووڈ کیسیز میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی تھی لیکن اس اعلان کے چند ہی ہفتوں کے بعد پابندیوں میں توسیع کا اعلان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔ 8 جنوری کو بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندیوں کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حالیہ پابندیوں کیلئے سعودی کی وزارت صحت نے بتایا کہ کووڈ ویکسین کی ڈیلیوری بروقت نہیں ہورہی ہے اور اس دوران کورونا کی ایک نئی قسم تیزی کے ساتھ پھیلنے کی خبریں گشت کرنے لگیں جس کے بعد کورونا ویکسین کی ڈیلیوری بھی تاخیر کا شکار ہوئی اور سعودی حکومت نے پابندیوں میں توسیع کا بھی فیصلہ کرلیا ۔

Leave a comment