سعودی پولیس نے لڑکی کو ہلاک کرنے والوں کو گرفتار کر لیا

0 1

ریاض: سعودی دارلحکومت الریاض ریجن کی پولیس نے رشتہ داروں کے ہاتھوں مار پیٹ اور تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو گرفتار کرے جنرل پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کے حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی حکام کو ایک لڑکی کو رشتہ داروں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاع ملی۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ظلم کا نشانہ بننے والی لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروا، جہاں وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔