سعودی ولی عہد نے خانہ کعبہ کو غسل دیا

193

مکہ مکرمہ:سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل علی الصبح خانہ کعبہ کو غسل دیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بھی ولی عہد کے ہمراہ تھے اور مسجدالحرام پہنچنے پر جنرل پریذیڈنسی برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ان کا استقبال کیا۔

ولی عہد نے کعبہ کا طواف کیا اور دو رکعات نفل نماز ادا کی۔ اس کے بعد وہ کعبہ کے اندر گئے جہاں انہوں نے کعبہ کو غسل دیا۔غسل کی تقریب میں طائف کے گورنر شہزادہ سعود بن نہار بن سعود بن عبدالعزیز، جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی، مجلس بزرگان دین کے متعدد ارکان اور کعبہ کے محافظ شامل ہوئے۔اسلام کے مقدس ترین اس مقام کے سالانہ غسل میں زم زم کے ساتھ گلاب کا پانی، عود اور دیگر عطروں کا استعمال کیا گیا۔