سعودی ولی عہد قومی ٹیم کی عالمی کپ میں ارجنٹائن کے خلاف جیت کا جشن مناتے ہوئے!

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف اپنی قومی فٹ بال ٹیم کی فتح کا جشن منایاہے۔

ان کے بھائی شہزادہ سعود نے انسٹاگرام پرمیچ کے اختتام کے بعد کی بعض تصاویر شیئرکی ہیں۔ان میں سعودی ولی عہد اپنی ٹیم کی شاندار جیت پر بے حد مسرورنظرآرہے ہیں۔

ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی ولی عہد میچ کے اختتام پر اپنے بھائی کو گلے سے لگا رہے ہیں۔انھوں نے اپنے خاندان کے دوسرے افراد کے ساتھ یہ تاریخی میچ دیکھا ہے۔

ایک اورتصویر میں شہزادہ محمد ٹیلی ویژن سے مُنھ موڑتے ہوئے سجدہ شکربجالارہے ہیں اور ٹیم کی جیت کی خوشی میں سجدۂ شکر ادا کررہے ہیں۔