سعودی ولیعہد کی بزرگ یمنی شہری کو سرکاری سطح پر عمرہ کرانے کی ہدایت

ریاض: سعودی عرب کے ولیعہد نے ایک یمنی شہری اور اس کے خاندان کو عمرہ کرانے کے احکامات دیے ہیں۔ دوسری طرف بزرگ یمنی شہری نے سعودی ولیعہد کے اس اقدام پر خوشی اور مسرت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔بزرگ یمنی شہری کو ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے جس میں ولیعہد کی طرف سے عمرہ کرانے کی پیشکش پر روتے ہوئے اْن کا شکریہ ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بزرگ یمنی شہری کا کہناہے کہ دوسرے مسلمانوں کی طرح میں بھی عمرہ کی سعادت کی خواہش رکھتا تھا مگر معاشی تنگی کے باعث ایسا نہیں کرسکا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سعودی ولیعہد کے لیے دعا کی کہ اللہ آن کے لیے جنت میں محلات بنائے۔انہوں نے ہمیں بیت اللہ کی زیارت کا اعزاز بخشا، جو کہ ان کے لیے زمین کے خزانوں کے برابرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مملکت اور اس کی قیادت کو جانتا ہوں۔ سعودی عرب ایک چھا ملک اور اس کی قیادت انسان دوست ہے۔ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر رد عمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے بھی سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کی انسان دوستی کو سراہا ہے۔