دوطرفہ تعاون میں اضافہ کے بشمول عالمی و علاقائی امور پر بات چیت

ریاض: سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیرمملکت و رکن کابینہ ڈاکٹرمساعد العیبان بھی موجود تھے۔ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان سلامتی واستحکام کے لیے دوطرفہ تعاون کوبڑھانے سمیت دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پرہونے والی حالیہ پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ نے سعودی ولیعہد کو چینی صدرشی جین پنگ کا نیک خواہشات اور خیرسگالی پرمبنی پیغام بھی پہنچایا۔دونوں قائدین نے حالیہ عالمی وبا کوروناوائرس سے نمٹنے پر بھی بات چیت کی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں