ریاض : پینٹاگان کے ترجمان جان کیربی کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے سعودی ولیعہد کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کی شام بتائی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بات چیت میں خطے کے لیے عدم استحکام کا باعث بننے والا ایرانی برتاؤ زیر بحث آیا۔ ساتھ ہی واشنگٹن کی جانب سے سعودی عرب کے اپنی سرزمین کے دفاع کی حمایت پر مبنی موقف بھی سامنے آیا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں