ریاض: سعودی عرب کے وزیرِخزانہ محمد عبداللہ الجدعان نے کہا عالمی معیشت کی بحالی کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق انڈونیشیا میں وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں کے اجلاس میں سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا سعودی عرب ضرورت مند ممالک اور افراد کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے یوکرین کے پڑوسی ممالک میں مقیم پناہ گزینوں کو حال ہی میں بھیجی گئی 10 لاکھ ڈالرز کی امداد ا بطور خاص حوالہ دیا۔اس اجلاس میں فروری میں ہونے والی G20 میٹنگ کے بعد کے معاشی حالات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں روس اور یوکرین کے تنازعے کے بین الاقوامی معیشت پر اثرات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔سعودی عرب کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر فہد المبارک نے ملکی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے لچک دار پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیا اور سرکلر کاربن اکنانومی کی اپروچ سے فائدہ اٹھانے کی جانب توجہ دلائی۔