ریاض : سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے پیر کو عسیر صوبے کے شہر ابہا میں ایک مجرم کی قصاص کی سزا پر عمل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری فیصل بن یحییٰ بن سعید القحطانی نے جھگڑے کے دوران میں اپنے ہم وطن فارس بن علی بن سعید الحمامی کے سینے میں چاقو مار کر اسے قتل کر دیا تھا۔ تحقیقات کے بعد مجرم کو عدالت میں قانونی کارروائی کے لیے پیش کیا گیا۔ عدالت نے مجرم کے خلاف قصاص کی سزا سنائی۔فیصل القحطانی کی سزا پر پیر کے روز عمل کیا گیا۔وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ اس نوعیت کا اقدام کرنے والے ہر شخص کو اسی طرح شرعی سزا دی جائے گی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں