ریاض : سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے 18نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے اور وادی الدواسر میں ایک مؤذن کی موت کا واقعہ پیش آنے کے بعد چہارشنبہ کو مزید 10مساجد بند کرا دیا۔ الحرمین الشریفین پریزیڈنسی کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نمازیوں میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آنے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔یاد رہے تین روز کے دوران مملکت بھر میں 32 مساجد عارضی طور پر بند کی جاچکی ہیں۔ ان میں سے 13سینیٹائزنگ کے بعد کھول دی گئی ہیں۔ دس مساجد پیر اور بارہ مساجد منگل کو عارضی طور پر بند کی گئی تھیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں