ریاض : سعودی عرب کے صوبے عسیر میں ایک مقامی فن کار نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو صوبے کے رنگ کے امتزاج کے ساتھ پیش کیا ہے۔سعودی فن کار ماجد عسیری اپنے فن پاروں کے ذریعے صوبے کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں مصروف ہیں۔ماجد ایک فن کار ہونے کے ساتھ ’’خصوصی افراد‘‘ کے فنی تربیت کے استاد بھی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی رنگوں سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں۔ ماجد نے صوبے کے سابق اور موجودہ بعض فن کاروں کے کام کا بغور مشاہدہ کیا۔ انہوں نے متعدد فن کاروں اور مصوروں کے ہاں اس فن کو سیکھنے کیلئے خصوصی کورسز میں شرکت کی۔