ریاض ؍ کویت سٹی : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز ٹیلی فون پر کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے رابطہ کیا۔بات چیت میں شیخ مشعل نے اپنے بھائی امیرِ کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے خادم حرمین شریفین کو سلام پیش کیا۔شاہ سلمان نے امیر کویت کی صحت کے بارے میں اطمینان حاصل کیا اور ان کے لیے صحت و عافیت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔بات چیت میں دونوں شخصیات نے سعودی عرب اور کویت اور ان کے برادر عوام کے بیچ اخوت پر مبنی مضبوط تعلقات کا جائزہ لیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں