سعودی عرب کے بعد پاکستان کے اہم صوبے میں باجماعت نماز اور نماز جمعہ پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد : سعودی عرب میں باجماعت اور نماز جمعہ کی پابندی کے بعد پاکستان کے اہم صوبے سندھ میں بھی باجماعت نماز اور نماز جمعہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے صوبے بھر کی مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے، سندھ حکومت نے 27 مارچ بروز جمعہ سے 5 اپریل تک مسجدوں میں نماز کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ کاکہنا ہے کہ مساجد میں صرف امام کے ساتھ صرف تین سے چار افراد نماز ادا کر سکیں گے اور نماز جمعہ کا اجتماع بھی نہیں ہوگا

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me