• 425
    Shares

جمعہ کے روز سعودی عرب میں ایک خوبصورت فلکیاتی منظراس وقت دیکھنے میں آیا جب طلوع آفتاب سے پہلے مملکت کے آسمان میں چاند کو مختلف اور متضاد شکلوں میں 16 فیصد روشنی کے ساتھ دیکھا گیا۔
جدہ کی فلکیاتی سوسائٹی نے ایک ٹوئٹ میں دکھائی گئے مناظر میں چاند کو مشرقی افق جڑواں سر کے پچھلے حصے اور جڑواں سر کے اگلے حصے کو آسمان میں روشنی بکھیرتے دیکھا گیا۔

 

جمعہ کی شام الشعریٰ ستارہ اور برج الجوزا کو جنوب مشرقی افق پر متعدد روشن ستاروں کے ساتھ جلوہ گر دیکھا گیا۔ یہ مظاہر عام آنکھ سے دیکھتے جاسکتے ہیں۔اس دلفریب فلکیاتی مظہر کی ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔سعودی پریس ایجنسی ، "SPA” نے اطلاع دی تھی کہ جمعہ کی صبح طلوع آفتاب کے وقت کم ہوتے ہوئے ہلال چاند کے رجحان کو دیکھا جائے گا جو 16 فیصد روشن ہوگا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔