• 425
    Shares

ریاض :سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سمیت جنوبی افریقہ اور ارجنٹینا پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے منگل کو اعلان کیاکہ متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقہ اور ارجنٹینا پر سفری پابندیاں8 اگست کی صبح ختم کردی جائیں گی۔ سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد لوگوں کو ان ممالک سے ائیر پورٹس، سمندری اور زمینی سرحدوں کے ذریعہ چہارشنبہ کی صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔اس کے علاو سعودی عرب میں رہنے والے افراد کو بھی ان ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق سفری پابندیاںختم کرنے کی وجہ ملک میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں نرمی کرنا ہے اور اب ریڈ لسٹ میں شامل ان 3 ممالک سے بھی ویکسین شدہ افراد کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہوگی۔کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے سعودی عرب نے 4 جولائی کو متحدہ عرب امارات پر سفر ی پابندی لگائی تھی اور اب 8 اگست سے متحدہ عرب امارات سمیت جنوبی افریقا اور ارجنٹائن پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے اگست کے آخر میں پاکستان ، ہندوستان ، اور انڈونیشیا سمیت 20 ممالک سے سفر پر عائد پابندی ختم کر دی تھی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں