سعودی عرب کی توکلنا ایپ سے قبلہ کی درست سمت معلوم کیجیے!

728

سعودی عرب کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت اتھارٹی (سدایا) کی تیارکردہ توکلنا سروسز ایپ نے قبلہ (کعبۃ اللہ)کی سمت (جس سمت میں مسلمانوں کو نماز پڑھنی چاہیے) کی خصوصیت سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ متعارف کرایا ہے۔اس فیچر سے مستفید ہونے والوں کو کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ قبلہ کی طرف صحیح سمت جاننے میں مدد ملے گی۔ استفادہ کنندگان کو ایپ میں خدمات (سروسز) آئیکن درج کرنا ہوگا۔ پھر مذہبی خدمات کا انتخاب کریں، جس کے بعد وہ قبلہ کے آئیکن کو دبا سکیں گے۔

ایپ میں ایک کمپاس اور اس کے ساتھ ایک تیر دکھایا جائے گا جو قبلہ کی طرف سمت دکھائے گا۔واضح رہے کہ توکلنا سروسز ایپ میں شامل مذہبی خدمات میں نماز کے اوقات سمیت متعدد خصوصیات ہیں۔اس کے فیچرز میں قرآن مجید اورمناسک گیٹ بھی شامل ہیں۔اس میں المسجدالحرام اور مسجدِنبویﷺ میں گنجائش کے اشارے جیسی کئی چیزیں موجود ہیں۔