سعودی عرب میں مملکت کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے۔

"خواتین سینٹر اسٹیل” کی ٹیم نے خواتین کے تربیتی مراکز اور ہالوں کے لئے ویٹ لفٹنگ چیمپینشپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ سعودی عرب میں ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ الریاض کے شہزادہ فیصل بن فہد اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔ مقابلے میں مقامی سطح پر نو ویٹ لفٹنگ مراکز اور ٹریننگ سینٹرز کے 35 ویٹ لفٹرز کی شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر اور فیڈریشن میں خواتین کمیٹی کی سربراہ فوزیہ حوبانی بھی موجود تھیں۔

فوزیہ حوبانی نے چیمپین شپ میں حصہ لینے والی خواتین ویٹ لفٹرز کی طرف سے پیش کردہ کھیلوں پر انہیں سراہا۔ انہوں نے اس مقابلے کو مملکت میں خواتین کی ویٹ لفٹنگ کے لیے ایک ممتاز بنیاد اور روشن مستقبل کی آئینہ دار قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپین شپ کے قیام کے اعلان کے مختصر عرصے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت حیرت انگیز ہے۔

حوبانی نے مزید کہا کہ میری خوشی ناقابل بیان ہے کہ ان ہیروئنوں نے جس مہارت اور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہمارے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ خواتین کی ویٹ لفٹنگ مقابلے میں شرکت خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی قیادت میں مملکت کی نوجوان نسل بالخصوص کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ دے گی۔