• 425
    Shares

ریاض ؍نئی دہلی : سعودی عرب اور خلیجی ممالک کو ہندوستان سے جوڑنے کے لیے آبی گزرگاہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے جو یونان اور قبرص تک پھیلی ہوئی ہوگی۔ میڈیا کے مطابق 12 سے 14 نومبر کے درمیان دبئی میں متعدد ممالک کے حکام آبی گزر گاہ کے امکانات پرغور کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، خلیجی ممالک اور ہندوستان سمیت متعدد مغربی ممالک مذکورہ آبی گزرگاہ کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔یہ آبی گزرگاہ ہندوستان کو سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے علاوہ بحیرہ روم کے ذریعہ مغربی ممالک سے جوڑ دے گی۔اس آبی گزرگاہ سے خلیجی ممالک کو انڈیا، مغربی ایشیا اور یورپ سے مربوط کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ مذکورہ آبی گزرگاہ کی تجویز گزشتہ سال پیش کی گئی تھی جس کے ابتدائی مرحلوں پر غور کیا گیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں