سعودی عرب: کم سن لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کاسرقلم

581

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں کم سن لڑکوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے جرم میں ملوّث شخص کا ہفتے کے روزسرقلم کردیا گیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری عمر بن عبداللہ بن عبیداللہ البرکاتی کو نابالغ لڑکوں کو لالچ دے کراغوا کرنے،ان کے ساتھ جنسی زیادتی اور انھیں نقصان پہنچانے جرم میں قصور وارقراردیاگیا تھا۔

وزارت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فوجداری عدالت نے مجرم کوسزائے موت سنائی تھی اوراس فیصلے کی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی تھی۔اس کے بعد عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کے لیے ایک شاہی حکم جاری کیا گیا تھا۔