ریاض ۔ سعودی عرب نے یمن کے لیے 3 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یمن کے مرکزی بینک کی مدد کے لیے 2 ارب ڈالر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر فراہم کریں گے۔ باقی رہ جانے والے ایک ارب ڈالر میں سے 60 کروڑ ڈالر تیل سے متعلق مصنوعات ،جب کہ 40 کروڑ ڈالر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ یمنی صدر کے استعفے کے بعد نئے صدارتی کونسل تشکیل پائی تھی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کونسل کے ارکان سے ملاقات بھی کی ہے۔