سعودی عرب کاہندوستان کے بشمول 17 ممالک کے سفر پر پابندی کا فیصلہ
ریاض : سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کے 17 ممالک کے سفر پر پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن ممالک میں جانے پر پابندی عائد ہے ان میں ہندوستان، لبنان، شام، ترکی، ایران، افغانستان، یمن، ایتھوپیا، صومالیہ، جمہوریہ کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس، ونیزویلا شامل ہیں۔یہ فیصلہ چین کے بشمول بعض ممالک میں کورونا وبا کے کیسیس میں اضافہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔