صنعا : یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جمعہ کو علی الصبح سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے دو ڈرون طیارے فضا میں تباہ کر دینے کا اعلان کیا ہے۔ دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون طیارے ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے گئے۔اس سے قبل عرب اتحاد نے جمعرات کی شام بھی حوثیوں کی جانب سے مملکت کی سمت بھیجے گئے دھماکا خیز مواد سے بھرے دو ڈرون طیارے تباہ کر دینے کا اعلان کیا تھا۔عرب اتحاد نے باور کرایا کہ ’’حوثی ملیشیا کی جانب سے دہشت گردی کی منظم اور دانستہ کوششوں کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔ ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق دہشت گردی کے ان حملوں کے منصوبہ سازوں اور ذمے داروں کا محاسبہ کریں گے‘‘۔ادھر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے جمعرات کے روز باور کرایا کہ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے پر تشدد حملے فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت ہے۔ برطانوی وزیر نے حوثیوں کے اس حملے کی شدید مذمت کی جس سے سعودی شہری طیارے کو نقصان پہنچا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں